افغانستان کے صدر اشرف غنی نے فون ٹیکس ہیرہ پھیری کے معاملے میں ٹیلی
کمیونیکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر عبد الرزاق وحيدي کو آج عہدے
سے معطل کر دیا۔مواصلات کی وزارت کے ترجمان یاسین شميم نے بتایا کہ مسٹر وحيدي کو 2015 میں
موبائل فون ٹاپ اپ
پر 10 فیصد ٹیکس کی وصولی میں ہیرہ پھیری کے معاملے میں
معطل کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ صدر کے دفتر نے بدعنوانی کے خلاف لڑائی کو ترجیح دینے کا
اعلان کیا تھا اور اسے لگ رہا تھا کہ مواصلات کی وزارت ٹیکس وصولی معاملے
کی تحقیقات میں مکمل تعاون نہیں کر رہی ہے۔